Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک اور قوم کو درپیش حالات سے نکلنے کے لیے جمعہ کو یوم ِ استغفار منایا جائے۔،دردانہ صدیقی


کراچی 31جولائی2019ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو ایک ساتھ درپیش کئی طرح کے چیلنجز قوم کے لیے آزمائش ہیں،آسمانی اور زمینی آفات انسانوں کو متوجہ کرتی ہیں کہ رب کو راضی کرنے کی فکر کریں آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے رب سے رجوع کرنا ہوگا، قوم جمعہ کو اجتماعی طور پر یوم استغفار منائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری اور طیارہ حادثے کے نتیجے میں شہریوں اور جوانوں کی شہادتیں، ملک بھر میں ہونے والی بارشیں و سیلاب اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے نقصان،کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش اور دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں یہ آزمائش ہے، وہیں حکمرانوں کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا شاخسانہ بھی ہے۔ انہوں نے کراچی کی حالیہ بارشوں کے دوران  میں معصوم بچوں سمیت بیس سے زائد افراد کی ہلاکت پر بھی شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے کے الیکٹرک کی نااہلی اور ظلم قرار دیا۔ دردانہ صدیقی نے قوم سے اپیل کی اس ساری صورتحال کے تناظر میں قوم جمعۃ المبارک کے بابرکت دن کو یوم استغفار کے طور پر منائے اور انفرادی و اجتماعی سطح پر خصوصی دعاؤں اور مناجات کا اہتمام کرے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر شرمندگی اور رجوع کے ساتھ آئندہ کے لیے اس بات کا پختہ عہد کریں کہ اللہ تعالی کی ناراضی سے بچتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی فیصلے کریں تاکہ اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس