Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹرسراج الحق ، امیرالعظیم اور لیاقت بلوچ کا تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت


لاہور30جولائی 2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے راولپنڈی میں پاک فوج کے تربیتی طیارہ گرنے کے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہارکیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے شہداءکے لیے بلندی درجات ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی طیارہ حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہاراور شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس