Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دعوت دینے والے داعی کو اپنے آپ پر دعوت دین کا رنگ چڑھانا چاہئے۔محمد حسین محنتی


سکھر27جولائی 2019ء:امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ دعوت دینے والے داعی کو اپنے آپ پر دعوت دین کا رنگ چڑھانا چاہئے اس کی چلت پھرت سے داعی کا کردار نظر آنا چاہئے اس کے بغیر دعوت معاشرے میں موئثرو نتیجہ خیز نہیں بن سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مد۔رسہ تفہیم القرآن سکھر میں جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ مساجد و مدارس کے زیراہتمام پانچ روزہ تدریب المعلمین سے آخری روز اختتامی خطاب کے دوران کیا۔ جس میں مدارس کے اساتذہ و مہتممین شریک تھے۔ اس موقع پر صوبائی رہنما عبدالحفیظ بجارانی، مولانا حزب اللہ جکھرو، عبدالرحمان منگریو ، ناظم شعبہ آفتاب احمد ملک، جمعیت تعلیم القرآن کے مولاناقاری عاقل ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنابھی موجود تھے۔ قبل ازیں صوبائی امیر نے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم جبکہ مختلف دینی اسکالرز و ٹرینرز نے معلمین کو تعلیمی و انتظامی قابلیت بڑھانے کے حوالے سے لکچرز دیئے۔انہوں نے کہاکہ دعوت دین کے کام میں مال و دولت اور دنیا کی چمک دمک کوئی معنی نہیں رکھتی بس شرط یہ ہے کہ بندے کو اپنی دعوت اور رب سے ایسا گہرا تعلق ہوکہ لوگ اسی ایک جنونی شخص سے تشبیح دیں، ایسے لوگ ہی دنیا میں انقلاب اور پائدار تبدیلی لاسکتے ہیں۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی علمی قابلیت اور انتظامی صلاحتوں کو آگے بڑھائیں کیوںک کامیاب داعی کے لیے صالحیت کے ساتھ صلاحیت بھی ضروری ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس