Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بیرونی عوامل سے متاثر ہوئے بغیر استقامت اور اپنے نظریے و شناخت کے ساتھ کام کیجئے۔دردانہ صدیقی


کراچی27جولائی2019ء:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس ملک کی تقدیر کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ سے وابستہ ہے۔میڈیا کے محاذ پر اللہ کے مقرر کردہ دائرے میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سیل کے سالانہ رپورٹنگ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں اپنے ایمانوں کی آبیاری کرنے کی ضرورت ہے۔بحیثیت عورت انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اپنے مقام کو پہچانے اور اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہ کریں۔انہوں  نے مزید کہا کہ خواتین اس میدان میں اپنی عزت، اخلاق و کردار کے آبگینوں کو سنبھال کر فرض ادا کریں اور حضرت ہاجرہ کی طرح مسلم یک سو اور اپنے خاندان کی محافظ اور پشتیبان بنیں۔ قبل ازیں ڈائیریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے موجودہ حالات میں میڈیا سے متعلق افراد کی ذمہ داریوں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی تیز رفتاری کا مقابلہ لٹریچر کے مطالعہ اور نظریات سے مضبوطی کے ساتھ جڑ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ بیرونی عوامل سے متاثر ہوئے بغیر استقامت اور اپنے نظریے و شناخت کے ساتھ کام کیجئے۔حالات سے متاثر ہوکر  بنیادوں کو کمزور نہیں پڑنا چاہئے۔
بعد ازاں شعبہ نشرواشاعت، آئی ٹی اور حریم ادب کی نگرانات نے اپنے شعبوں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا،  ساتھ ہی رمضان المبارک اور رابطہ عوام مہم کے دوران کئے گئے کاموں کی تفصیل رکھی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ عثمان، سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار، نگران آء ٹی سعدیہ حمنہ، صدر حریم ادب عالیہ شمیم اور ان کی نائبین نے شرکت کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس