Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

خدمت خلق مسلمانوں کا بنیادی وصف ہے جیسے اپنا کر ملک سے محرومیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے


لاہور 25 /جولائی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خدمت خلق مسلمانوں کا بنیادی وصف ہے جیسے اپنا کر ملک سے محرومیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ جس معاشرہ میں کمزوروں کو سہارا دینے، گرتے کو تھامنے اور زندگی کی تلخ گھڑیوں میں مستحق اور نادار افراد کی مدد کرنے کا رحجان پایا جائے وہ معاشرہ خیر و فلاح، سعادت و کامرانی کا گہوارہ بن جاتا ہے۔الخدمت فاونڈیشن لاہور شہر کے محروم طبقات کیلئے صحت کی سہولیات کیلئے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے الخدمت فری ہیلتھ کارڈز کے اجراء پر الخدمت لاہور کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت فری ہیلتھ کارڈز کی افتتاحی تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، نائب صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور انجینئر حماد سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی عروج پر ہے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ایسے میں الخدمت فاونڈیشن لاہور کی سفید پوش اور متوسط طبقات کیلئے مفت الخدمت ہیلتھ کارڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اس موقع پرالخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعز یز عابد نے کہا ہے کہ نسل انسانی کی بلاتفریق خدمت اور مدد بحیثیت مسلمان اللہ تعالیٰ کے دوست ہونے کی نوید ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن شہر کے مستحق اور نادار افراد کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، الخدمت فری ہیلتھ کارڈز کا اجراء عام آدمی اور سفید پوش افراد کیلئے صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں مثبت کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن شہر کے اہل خیر اور مخیرحضرات کیلئے صدقہ،خیرات، زکوٰۃ، فطرانہ دیگر امدادی وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کابہترین ذریعہ ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس