Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

انتخابات اپنی دعوت و نصب العین کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں، ذمہ داران کردار و کارکن سازی پر خصوصی توجہ دیں۔ محمد حسین محنتی


کراچی /کندھ کوٹ24جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ دعوت کے بغیر کوئی بھی تحریک کامیاب اور آگے نہیں بڑہ سکتی، انتخابات اپنی دعوت و نصب العین کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں، ذمہ داران کردار و کارکن سازی پر خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ احیاالعلوم الاسلامیہ خواجہ محلہ کندھ کوٹ میں جماعت اسلامی ضلع کشمور کی مجلس شوری، نظم ضلع وارکان کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا۔ امیرضلع کشمور لالا عبدالفتاح پٹھان، نائب امراءحافظ سلیم اللہ خلجی، بشیر احمد حاجانو ،قیم ضلع غلام مصطفی میرانی بھی موجود تھے۔ دریں اثناءامیر صوبہ نے کندھ کوٹ کے قریب گوٹھ موریو سبزوئی میں رفیق فاﺅنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ مسجد کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کاموں کے ساتھ دین کے کام کو ترجیح اول دینی چاہئے،سیرت صحابہ ہمارے لئے مثالی نمونہ ہے،وہ دعوت اور جہاد کا کام بھی کرتے تھے تو اپنا کاروبار کرکے بچوں کو رزق حلال بھی کماکر کھلاتے تھے،مسجد اللہ کا گھر ہے جو بھی اس گھر کو آباد کرے گا اللہ انکے گھروں کو آباد رکھے گا۔دنیا وآخرت کی کامیابی دین کے ساتھ جڑنے میں ہے،اسلام اور کفر میں فرق نماز کے ذریعے ہوتا ہے اسلئے نماز کو قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور بندوں کو اپنے رب سے جوڑنے کا کام ایک بہت بڑا کام ہے جو کہ رفیق فاﺅنڈیشن ملک بھر میں سرانجام دے رہا ہے جس نے پورے سندھ میں ابتک سیکڑوں مساجد مراکز قائم کرکے انسانیت کی خدمت کا مثالی نمونہ پیش کیا ہے۔ تقریب سے رفیق فاﺅنڈیشن سندھ ریجن کے نگراں محمد موسیٰ ملاح، امیر ضلع لالا عبدالفتاح پٹھان ودیگر علمائے کرام اور معززین علاقہ نے خطاب کیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس