Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کتاب سے رشتہ جوڑنے علم وحکمت حاصل کرنے کیلئے مطالعہ بہت اہم ضرورت ہے۔ عطیہ نثار


کراچی  23جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ کتاب سے رشتہ جوڑنے علم وحکمت حاصل کرنے کیلئے مطالعہ کی ضرورت واہمیت کا اداراک وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی لٹریچر کی بنیاد پر قائم ہونے والی جماعت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد اور شکارپور میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران مختلف دعوتی وتنظیمی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر عظمیٰ اظہار،فریدہ عظیم، انوری بیگم،عائشہ ودود اور عائشہ ظہیر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک دعوتی ونظریاتی جماعت ہے،بانی جماعت سید ابو اعلیٰ مودودیؒ نے اپنے لٹریچر کے ذریعے نہ صرف نظریاتی جنگ لڑی بلکہ کروڑوں انسانوں کی دلوں کو فتح کردیا،قرآن مجید کی تفسیر تفہیم القرآن ان کا اہم کارنامہ ہے، صوبائی ناظمہ نے زور دیا کہ ذمہ داران و کارکنان مطالعہ کی اہمیت، اخذ مطالعہ،حاصل مطالعہ،تحریکی کتب کا تعارف تحریکی مصنفین کا تعارف ومقاصد تحریر،مطالعے سے بدلتی زندگیوں اور افراد کی مثالیں، بالخصوص تفہیم القرآن و مولانا مودودیؒ کا لٹریچر سمیت آپ کی سیرت طیبہ کو اپنے اوراپنے اندر تک اتاردیں تاکہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہوسکے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس