Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نوجوان قوم کا مستقبل ہیں جن سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔محمد حسین محنتی


کراچی  23جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، جے آئی یوتھ ایک نظریاتی نواجوانوں کا قافلہ ہے جس سے قوم کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں، یوتھ کے نوجوانوں کو پاکستان کو حقیقی معنیٰ میں ایک جمہوری، فلاحی و اسلامی ریاست کے قیام کیلئے تحریک اسلامی کے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل کی سربراہی میں قباءآڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے یوتھ وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ یوتھ وفد کی صوبائی دفتر آمد پر استقبال اور ذمہ داران کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا۔ وفد میں صوبائی صدر فرہاد گل،کراچی کے صدر بلال رمضان ودیگر شامل تھے جبکہ صوبائی نائب امیر عظیم بلوچ، باظم عمومی محمد دین منصوری اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا، نوجوان دربدر گھومتے پھررہے ہیں جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، جے آئی یوتھ نے مہنگائی وبیروزگاری کیخلاف ملکگیرروڈ کارواں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ ماہ مرکزی کونسل کے اجلاس میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی، پہلے مرحلہ میں کراچی، لاہور،ملتان،فیصل آباد،پشاور،کوئٹہ اور راولپنڈی میں روڈ کارواں ہونگے، بعدازاں اس کو پورے ملک میں پھیلادیا جائے گا،اسی طرح نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے بڑے پہمانے پر اسپورٹس کی سرگرمیاں کی جائیں گی جس میں کرکٹ، فٹ بال اور کبڈی کبڈی شامل ہیں۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے یوتھ وفد کواپنے مکمل تعاون اورنوجوانوں کے مسائل کو اجاگرکرنے سمیت ملک روشن مستقبل کے لیے ان کے کرادار وعزائم کو سراہا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس