Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اشیائے خوردونوش، سبزیوں اور پھل فروٹ کی قیمتوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ، انتظامیہ تاجروں کو لگام دے


فیصل آباد21جولائی 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںعبدالستاربیگانے کہا ہے کہ فیصل آباد انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال، اشیائے خورد ونوش، سبزیوں اور پھل فروٹ میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ گوشت کی قیمتوں میں 150سے450روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر تاجروں کو لگام دیں،فیصل آباد انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو نیکی وجہ سے مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش، سبزیوں اور پھل فروٹ کی قیمتوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بڑا گوشت 200روپے، مٹن گوشت فی کلو450 اضافہ کرکے 1150روپے مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ چینی 70سے 90، گھی 190سے250، دیسی سبزیاں فی کلو 40روپے جبکہ پھلہ فروٹ میں آلوبخارہ 70 سے بڑھا کر200 روپے،خوبانی 80سے بڑھاکر130،جامن فی کلو 120روپے کر دیا گیا ہے ۔غریب عوام قیمتیں بڑھنے سے سبزیوں، پھل فروٹ اور گوشت کھانے سے بھی محروم ہوکر رہ گئے ہیں، جماعت اسلامی کے زونل امیر عبدالستاربیگا نے وزیراعلیٰ پنجاب،متعلقہ اداروں، ڈپٹی کمشنرفیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروںکے خلاف سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس