Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عمران خان کی حکومت آئی نہیں بلکہ لائی گئی ہے اور جو لوگ اس حکومت کو لائے ہیں وہ بھی پریشان ہیں ۔سینیٹرسراج الحق


لاہور 20جولائی 2019ء:امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آئی نہیں بلکہ لائی گئی ہے اور جو لوگ اس حکومت کو لائے ہیں وہ بھی پریشان ہیں ۔ایک سال کے اندر تو نومولود بچہ بھی چلنے کے قابل ہوجاتا ہے لیکن یہ حکومت ابھی تک اپنے سہارے پر چلنے کے قابل تک نہیں ہوئی ہے ۔موجودہ حکومتیں نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت ہے ، وزیر اعظم عمران خان امریکہ پہنچ چکے ہیں ، ان کو امریکہ جانے سے قبل عوام کو اپنی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لینا چاہیئے تھا اور بتانا چاہیئے تھا کہ ان کا امریکہ میں ایجنڈا کیا ہے ۔آج ملک کے اندر قادیانوں کے لیے جگہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ سے قادیانی رہنما سے ملاقات اچانک نہیں ہوئی ایک منصوبے کے تحت ہوئی ہے،اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان حقیقی معنوں میں تحریک اسلامی کا دست و بازو ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اسلامی وخوشحال اور ایک روشن و تعلیم یافتہ پاکستان بنانے کا عزم اور جدوجہد کریں ،فتح اور کامیابی ضرور ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے کارکنان کی دوروزہ ”تربیت گاہ “ کے پہلے دن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی عمر خان ودیگر بھی موجود تھے۔ 

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت پرویز مشرف ، پیپلزپارٹی ار مسلم لیگ کی حکومت سے کوئی مختلف نہیں ہے ۔ آئی ایم ایف کے قرضوں کے بارے میں ان کی پالیسی وہی ہے وہ بھی امریکہ کے سامنے جھکنے والے تھے اور یہ بھی امریکہ کے سامنے جھکنے والے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے ، ان کی معاشی ،سیاسی ، تعلیمی اور دیگرپالیسیاں اور طرز عمل ماضی کی حکومتوں کی طرح ہی ہے۔ماضی میں عوام پریشان اور بد حال تھے اور غریب عوام آج بھی بدحال اور پریشان ہیں اور موجودہ حکومت نے تو عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے رہنماو ¿ں کی رہائی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے عوام کو رہا کرو ،اپوزیشن جماعتوں کا مسئلہ ان کی قیادتوں کی رہائی ہے ، ہم عوام کے مسائل کی بات کرتے ہیں اور عوام کے اصل اور حقیقی ترجمان ہی اسی لیے ہمارے اور اپوزیشن کے بیانیے میں فرق ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان حقیقی معنوں میں تحریک اسلامی کا دست و بازو ہیںاور ان نوجوانوں نے دین اسلام کو شعوری طور پر اختیار کیا ہے ،اللہ اور اس کے رسول کی محبت اور دین کی دعوت کی بنیاد پر قائم اجتماعیت سے وابستہ ہیں،یہ نوجوان صرف نعرے لگانے والے نہیں بلکہ دلیل کے ساتھ بات کرنے والے داعی الی اللہ اور مجاہد فی سبیل اللہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاسی ، معاشی اور تعلیمی صورتحال جو ہر پہلو سے مایوس کن ہے اس صورتحال میں اسلامی جمعیت طلبہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔جمعیت کے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں اور تعلیمی اداروں کے باہر نوجوانوں کو بیدار کرنا ہے ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس