Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دنیا بھر میں مسلمانوں کا خو ن پانی کی طرح بہایا جارہا ہے مگر مسلم ممالک کے حکمران اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔حافظ محمد ادریس


لاہور 19جولائی 2019ء:جماعت اسلامی کے راہنما اور سابق ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر منڈلاتے خطرات کا مقابلہ قومی یکجہتی اور اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے۔عالم اسلام مل بیٹھ کر باہمی بات چیت سے اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔جب تک عالم اسلام کے فیصلے امریکہ اور عالمی استعماری قوتیں کرتی رہیں گی،مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے۔دنیا بھر میں مسلمانوں کا خو ن پانی کی طرح بہایا جارہا ہے مگر مسلم ممالک کے حکمران اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔اتحاد عالم اسلامی وقت کی ضرورت ہے۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ مسلمانوں کے بہنے والے خون کو روکنا عالم اسلام کیلئے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔اس چیلنج سے نپٹنے کیلئے امت مسلمہ کو اجتماعی کوشش کرنا ہوگی جس کیلئے امت کا اتحاد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتوں کا اصل مسئلہ اپنااستحکام ہے،عام آدمی کی خوشحالی اور ترقی نہیں۔پاکستان کو اس کے نظریے سے محروم کرنے کی سازش نے ایک بار پہلے ملک کو دولخت کیا اور اب دوبارہ وہی سازشیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کیلئے معاشرے کو ساتھ لیکر چلنا بہت ضروری ہے جب تک معاشرہ اجتماعی طور پر موجودہ خطرات سے نکلنے کیلئے کوشش نہیں کرتا،کسی بڑی تبدیلی کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کیلئے نوجوانوں اور خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں  نے کہا کہ ملک کے نظریاتی تشخص کی حفاظت اور آئین و قانون کی بالا دستی کا قیام ازحد ضروری ہے۔  

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس