Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کسانوں کے ساتھ ہونے والی لوٹ مار پناما لیکس سے بڑا سیکنڈل ہے۔چوہدری نثاراحمد


لاہور18جولائی 2019ء: منصورہ لاہور کے آڈیٹوریم چاروں صوبوں سے آئے کسان بورڈ کی جنرل کونسل کے ممبران کے پر ہجوم اجلاس سے خطاب کرتے صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری نثار احمد اور سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت چدھڑ نے اعلان کیا کہ ملک کے تمام اداروں اور طبقات کے ساتھ ہونے والی کرپشن کو ختم کرنے اور کسانوں کے مطالبات منوانے کیلیے جماعت اسلامی  ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کا بھرپور ساتھ دے گی ۔اجلاس اور نئے عہدیداروں کے حلف کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری نثار احمد اور سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت نے کہا کہ شوگر ملوں ،کاٹن ملوںاور رائس ملوں نے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ۔گنے ،دھان ، کپاس,تمباکو  اور سبزیات کی فصلوں کو اُونے پونے خرید کر کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور شوگر ملوںنے اُوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے ،کنڈوں میں ہیرا پھیری کر کے گنے کے ریٹ کم کر کے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ اس کے علاوہ کسانوں سے متعلقہ سرکاری محکمے پولیس، محکمہ ریوینو ، محکمہ انہار ، محکمہ زراعت ، کھاد کمپنیاں ، کیڑے مار ادویات بنانے والی کمپنیاں ، بیج بنانے والی کمپنیاں بھی اپنی اپنی جگہ پر کرپشن کر کے کسانوںکو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے میاں نوا ز شریف ، آصف علی زرداری ،عمران خاں ، جہانگیر ترین، چوہدری برادران سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی زیر اثر شوگر ملوں اور محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار بند کرائیں اور عہد کریں کہ وہ ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ کر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان عہد کرتا ہے کہ وہ کروڑوںکسانوں کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی زیادتیوں اور کرپشن کو بند کرانے کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گا کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے،اور کرپشن سے سب سے زیادہ ملکی آبادی کا ستر فی صد کاشتکار ہیں۔گزشتہ روز کئی نئے عہدیرا ن کے حلف اٹھانے کے بعدمرکزی سیکرٹری اطلاعات  حاجی محمد رمضان نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ سال کو توسیع و تنظیم کا سال قرار دیا گیا ہے اور اس تحریک کو تیز تر کرنے کیلیے کسان بورڈ میں نوجوان،متحرک اور با اثر کسانوں کو عہدیداران مقرر کیا گیا ہے۔ اور پورے پاکستان کے مقامی عہدے داران کو پچیس فیصد یونین کو نسلوں اور دیہاتوں میں تنظیم سازی کا ہدف دے دیا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبوں ، ڈویثرنوں ، اضلاع تحصیلوں اور تھانوں کی سطح پر پہلے ہی تنظیم سازی مکمل کی جا چکی ہے اور کئی مثالی اضلاع میں یونین کو نسلوں اور دیہاتوں میں بھی تنظیم مو جود ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ کسان بورڈ بھی کرپشن فری پاکستان کی تحریک میں بھرپورحصہ لے گاور جلد ہی چاروں صوبوں کی جنرل کونسلوں کے مشورے سے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس