Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسکولوں میں موسیقی کی کلاسز اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اسحق منصوری


کراچی  17 جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے زندگی ٹرسٹ کو دئیے گئے سرکاری اسکول میں موسیقی کی اجازت کے انکشاف اور گورنمنٹ گرلز اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح میں میوزک کلاسز کےلئے خاموشی سے عمارت کا ایک حصہ مختص کرنے والی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلام، نظریہ پاکستان اور دستور کے خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ریاست مدینہ طرز حکومت کے دعویداروں کے دور میں سرکاری اسکولوں میں ناچ گانے، رقص کی کلاسز نہ صرف حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ بلکہ یہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ حکومت عالمی سامراج کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلئے مادر پدر آزادی اور روشن خیالی کے نام پرنوجوان نسل کا مستقبل تباہ اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔وہ اس کی آڑ میں مغرب کی طرح ہماراخاندانی نظام بھی تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں جہاں پرماں بیٹی بہن کے مقدس رشتوں کی تمیزواحترام نہیں ہے۔آج ہمارے معاشرے میں نوجوانوں میں بڑہتی ہوئی بے راہ روی اورمعصوم بچیوں کے ساتھ بڑہتے ہوئے جنسی واقعات اسی کا شاخسانہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زندگی ٹرسٹ کو دیئے گئے سرکاری اسکولز میں میوزک کلاسز کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستان کے دستور میں واضح طور پر درج ہے کہ یہاں پر کوئی بھی کام قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس