Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں ایک خاتون کے سر پر گولی مارنا سفاکیت کی انتہا ہے ۔ اسماء سفیر


کراچی /16جولائی 2019ء:جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے مسکن چورنگی پر سر عام لوٹ مار اور اس دوران این ای ڈی یونیورسٹی کے سینئر استاد پروفیسر علی رضا کی اہلیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں دن دھاڑے ایک خاتون کے سر پر گولی مارنا سفاکیت کی انتہا ہے۔ شہر میں مسلح ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں شدیدعدم تحفظ،بے چینی واضطراب اور خوف پھیل رہا ہے،اس قسم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں حکومت،محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے کے ذمہ داروں کی نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہیں۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان وارداتوں کی روک تھام کریں اور شہریوں کے خوف اور بے چینی کو دور کریں۔ اسماء سفیر نے پروفیسر علی رضا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور سخت سزا دی جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس