Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کچھ لوگ سیکولر ازم اور جمہوریت کی آڑ میں قادیانیوں کا دفاع اورمفادات کا تحفظ کررے ہیں۔ محمد جاوید قصوری


لاہور15جولائی 2019ء:نو منتخب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ختم نبوت قانون کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔ قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ختم نبوت کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔جماعت اسلامی اور اہل پاکستان اس حوالے سے ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ختم نبوت کے معاملے پر تمام دینی و سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بچوں کے نصاب میں ختم نبوت بارے شامل مضامین کو نکالنا شرمناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ختم نبوت اسلام کا متفقہ، اساسی اور اہم ترین عقیدہ ہے۔ دین اسلام کی پوری عمارت اس اعتقاد پر کھڑی ہے۔ یہ ایک ایسا حساس عقیدہ ہے کہ اگر اس میں شکوک و شبہات کا ذرا سی بھی رخنہ پیدا ہو جائے تو ایک مسلمان اپنی متاعِ ایمان کھو بیٹھتا ہے۔ قرآن مجید کی ایک سو سے زائد آیات مبارکہ اور حضور نبی کریم کی تقریباً دو سو دس احادیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ حضور اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں۔ قادیانیوں کے کفریہ عقائد و عزائم کی بناءپر ملک کی منتخب جمہوری حکومت نے متفقہ طور پر 7 ستمبر1974ءکو انہیں غیر مسلم اقلیت قرار دیا اورآئین پاکستان کی شق 106(2)اور260(3) میں اس کا اندراج کردیا۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ قادیانیوں کو آئین و قانون کے احترام کا پابند کیا جائے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔ مذہبی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں ناقابلِ تلافی شکست کھانے کے بعد قادیانیوں نے ایک نئی سازش یہ رچی ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی شناخت کے حامل کچھ ایسے افراداوراداروں کی تشکیل کی ہے جو سیکولر ازم اور جمہوریت کی آڑ میں قادیانیوں کے دفاع اور ان کے خصوصی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کررے ہیں، ان اداروں کا پہلا کام یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے قادیانیوں کواسلام اور مسلمانوں کی صف میں لاکھڑا کریں۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس