Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

علماء و خطباء کو اسلامی تہذیب و قوانین کی حفاظت کے لیے متحدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔منتظم اعلیٰ


لاہور 12جولائی 2019ء: منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہاکہ فلاحی معاشرے کی تشکیل سیرت طیبہ پر عمل کرنے ہی سے ممکن ہے اوراُسوہ رسول کی اتباع ہی کامیابی کی ضمانت ہے، اُمّتِ مسلمہ کے عروج اور انسانیت کی ترقی کا راز تعلیماتِ رسول کو اپنانے میں مضمر ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کے لیے محبتِ رسول کے پیغام کو عام کرنا از حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے مرکز جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ علماء و خطباء اور مشائخ عظام کو انتخابات سے بالاتر ہوکر اسلامی ایجنڈا اور اسلامی تہذیب و قوانین کی حفاظت کے لیے متحدہ کردار ادا کرنا ہوگا، انگریزوں کی غلامی تو ختم ہوگئی لیکن ملک و ملت ان کی تہذیب میں جکڑتا جارہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کہا تھاکہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جو مدینہ کی ریاست بنائی جائے گی وہ حضور ﷺ کی بعثت سے پہلے والا مدینہ ہے یا آپ کی بعثت کے بعد والا مدینہ بنایا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس