Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نجی ٹی وی چینل پر توہین اسلام اور قرآنی آیت کے نام پر ڈرامہ مدینے کی ریاست کے دعویدار حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔کاشف شیخ


کراچی 12جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر توہین اسلام پر مبنی ڈرامہ کی مذمت اور پیمرا کے خاموش تماشائی کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واقعہ کا سختی سے نوٹس، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا اور آئندہ اس طرح کے ڈراموں کا سد باب کیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کے دعویدار حکمرانوں کے دور میں قرآنی آیات کا مذاق اور پیمرا کا خاموش تماشائی کردار شرمناک ہے، اگر کوئی حکومت مخالف پروگرام یا ان کو آئینہ دکھایا جاتا ہے تو پیمرا فوراً حرکت میں آتا ہے مگر دوسری جانب نجی ٹی وی چینلز میں قرآنی آیات کا مذاق دستور اور اسلامی اقدار و تہذیب کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اسی پیمرا حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جو کہ ان کی لاپرواہی و بے حسی کی انتہا ہے۔ صوبائی رہنماءنے زور دیا کہ پیمرا خواب خرگوش کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ پاکستان کے دستور میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ یہاں پر کوئی بھی کام قرآن و سنت کے منافی نہیں ہوگا جبکہ پورا ملکی نظام قرآن وسنت کیخلاف کام کررہا ہے جو اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس