Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کسان بورڈ کسانوں کا استحصال کرنے والے حکمرانوں کو اپنی موت آپ مرنے پر مجبور کردے گا ۔ صدر کسان بورڈ


لاہور12/جولائی 2019ء: کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری نثاراحمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں اربوں کی کرپشن کرکے ہضم کرنے والوں کی بے شمار گرفتاریاں متوقع ہیں لوہا گرم ہورہا ہے کسان بورڈ بروقت چوٹ لگا کر کسانوں کا استحصال کرنے والے حکمرانوں کو اپنی موت آپ مرنے پر مجبور کردے گا موجودہ بجٹ میں کسانوں پر مہنگائی کا بم پھینکنے والے عوامی نمائندوں کو کاشتکار ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں گے اور ایسے بے وفا قومی اور صوبائی اسمبلی اراکین کو سبق سکھایا جائے وہ گذشتہ روز لاہور میں کسان بورڈ شمالی پنجاب کے عہدیداران کے کنونشن سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ18جولائی کو کسان بورڈ پنجاب کا اجلاس لاہورمیں منعقد ہوگاجس میں عہدیداران شامل ہوکر موجودہ بجٹ کے خلاف ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے بھرپور احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی اور چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کیاجائے گا۔ چوہدری نثاراحمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کسانوں کوختم کرنے والے حکمران خود ختم ہوجائیں گے موجودہ بجٹ میں کھاد بجلی بیج ذرعی ادویات اور آلات مہنگے کرکے 80فیصد آبادی کو مفلوج کرکے رکھ دیاگیا ہے کسانوں کے نمائندوں کو انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوارکھڑا کرنے کی ہدایت کی تاکہ کسانوں کے جعلی نمائندوں کو سبق سکھایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی چھوٹی تنظیمیں کسان بورڈ میں ضم ہوچکی ہیں کسان بورڈ ہی کسانوں کے بنیادی مسائل حل کروائے گا۔کسان بورڈ نے تیرہ جولائی آج کی تاجروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹیکس پالیسیوں کے خلاف تمام شعبہ ہائے زندگی تنگ آچکے ہیںکسان تاجروں کے مطالبات کیلیے انکے شانہ بشانہ ہونگے ۔ اجتماع سے چوہدری شوکت علی چدھڑ رزاق فاروق ساہی امان اللہ چٹھہ چوہدری ریاض وڑائچ ، رانا اعظم نمبردار، صالح محمد رانجھا ، راجہ عبدالحمید و دیگرنے بھی خطاب کیا۔اجلاس میںچوہدری ریاض وڑائچ کو صدر اور چوہدری صالح محمد رانجھا کسان بورڈ شمالی پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر کیاگیا ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس