Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

علماء مشائخ امت مسلمہ کو اختلاف و انتشار سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں


 

لاہور11 جولائی 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ علماء مشائخ امت مسلمہ کو اختلاف و انتشار سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس وقت امت کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے۔ معاشرتی مسائل اور برائیوں کو دانشمندی  کے ساتھ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق مسائل کو حل کیا جائے اور عوام میں نیکی اور بدی کا شعور اجاگر کیا جائے پھر ہی اسلامی و خوشحال پاکستان کی راہ کو ہموار کیا جا سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں علماء و مشائخ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں صدر جماعت اسلامی شعبہ فہم دین لاہور قاری عطا الرحمن، مولانا احسان اللہ صدر فہم دین پاکستان، مولانا نوید احمد زبیری صدر فہم دین وسطی پنجاب، پروفیسر اختر حسین عزمی، مولانا عطا اللہ، مفتی محمد عمر، مولانا فضل اکبر و دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک میں موجود مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ علماء و مشائخ کی راہ میں رکاوٹ بنا جائے انہیں حق گوئی سے باز رکھاجائے، غلط تاویل اورجھوٹی توجیہ کے ذریعہ مغربی افکار اور لادینی تہذیب پر ان سے مہر لگوائی جائے، اور یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے لیکن ہمیں دین کے فروغ کو اپنی متاع حیات بناتے ہوئے حق کا ساتھ دینا ہوگا بے شک اللہ تعالیٰ حق کا ساتھ دینے والوں کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی لادینیت اور مغربی تہذیب کی یلغار کو روکنے کیلئے علماء و مشائخ منبر و محراب کے ذریعے عوام کی اصلاح

 

کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس