Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے۔ محمد الطاف


لاہور10جولائی 2019ء: منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ بھارت میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی افسوس ناک واقعہ پیش آئے تو بھارت بنا کسی ٹھوس ثبوت کے ہمیشہ پاکستان کو اس کا قصوروار ٹھراتا ہے حلانکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ جنگی ماحول پیدا کیا  ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایل او سی کی خلاف ورزی سے لیکر کلبھوشن یادو تک ہمیشہ بھارت نے اپنا مکرو چہرا دیکھایا ہے،دونوں ملکوں کو یہ بات بخوبی معلوم ہے کے جنگ میں کچھ نہیں رکھا لیکن بھارت کی مسلسل دھمکیاں حالات کو کشیدگی کی طرف لے کر جارہی ہیں، حکومت پاکستان کو اب اقوام متحدہ میں بھارت کا مکرہ چہرا فاش کرنے کی سخت ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیریوں میں جدوجہد آزادی کی نئی روح پھونک دی،آئے روز کشمیریوں کو پاکستانی پرچم میں دفنایا جاتا ہے یہ ان کی پاکستان سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس