Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دس ماہ میں ٹیکسوں کی بھرمار اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا گیا ۔محمد حسین محنتی


کراچی 09جولائی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر رواں ماہ گیس کی قیمت میں 200%اوربجلی کی قیمت میں 31%اضافے کے بعد اگست میں ایک بار پھربجلی کی قیمت میں اضافے کے آئی ایم ایف کے مطالبے پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کی دعویدارموجودہ حکومت کی جانب سے گذشتہ دس ماہ میں بجلی،گیس،پیٹرول،دواﺅں اورخورونوش کی اشیاءپر ٹیکسوں کی بھرمار اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا گیا ہ۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ ڈالر کو بے لغام اور موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ایم ایف کی خواہشات کی تکمیل کیلئے ملک کو گروی اور عوام کو غلام بنایا جارہا ہے،سیاست کو خدمت کی بجائے گالی اوراحتساب و اداروں کو متنازعہ بناکرملک کی جڑیں کھوکھلی کی جارہی ہیں جبکہ عوام کو کسی قسم کا بھی ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ہر روز مہنگائی کی ڈرون بمباری جاری ہے۔پچاس لاکھ گھر،دو کروڑ نوکریاں اور بیرون ملک لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کے نام پر ملک اور عوام پر عذاب کی شکل میں مسلط ہوچکی ہے،حکمران احتساب کے شور میں ہر روز عوام پر مہنگائی کی بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں ،عوام کی شیراور تیر کے ہاتھوں زخم کھانے کے بعد اب بلے سے پٹائی جاری ہے اور انکی چیخیں نکل رہی ہیں جھوٹوں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات اور اپنی آئندہ نسلوں کی ترقی،ملک کی خوشحالی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اب عوام کو جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا،جماعت اسلامی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور مہنگائی کی سونامی کے آگے بند باندھنے کیلئے میدان عمل میں موجود ہے عوام ہمارا ساتھ دے تاکہ ان ظالم اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس