Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہے،ہر شعبے میں کرپشن سرائیت کرچکی ہے۔جاوید قصوری


لاہور 8جولائی 2019ء: امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غربت، جہالت، سماجی مسائل اور بے روزگاری بڑے مسائل ہیں۔ ملک میں حکمرانوں کی عاقبت نا اندیش پالیسیوں سے امیر اور غریب کے درمیان فاصلہ بڑھتا جارہا ہے اور سرمایہ دارانہ معاشی استحصال کی وجہ سے عوام ہر روز غربت کی لکیر کے نیچے جارہے ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا جمہوری سیاسی نظام شخصیتوں اور خاندانوں کے دباﺅ کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت گونا گوں مسائل کا شکار ہے۔آزادی کے71 سال بعد بھی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ آج تک ہر حکمران نے خواہ اس کا تعلق آمریت سے ہویا جمہوریت سے صرف اور صرف اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے علاوہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے اس ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی۔ملک کے تقریبا ہرشعبے میں کرپشن کا بول بالاہے۔ سول بیوروکریسی ہو یا تعلیمی ادارے، سرکاری محکمے ہوں یا کھیل کے شعبے، صحت کے ادارے ہوں یا مالیاتی ادارے، کرپشن ہرجگہ سرائیت کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی نسل ملک کو ترقی کی راہ پردیکھناچاہتی ہے،وہ کسی صورت خودکو کم نہیں سمجھتے، ان میں کچھ کردکھانےکی صلاحیت ہے،وہ محب وطن بھی ہیں اور انھیں بے لو ث اندازمیں ملک کی خدمت کرنے کی فکر بھی ہے۔ نوجوان چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام ہو،ملک کواندرونی انتشارسے پاک کیاجائے۔ دور حاضر کے تقاضوں کے تحت ملک میں ٹیکنالوجی کاانقلاب بھی نئی نسل کاخواب ہے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کربلاشبہ آگے کی سمت لےجایاجاسکتاہے۔ ان شا ءاللہ وہ دن دورنہیں جب ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گئی اور پاکستان اقوام عالم میں صف اول میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس