Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت نہتے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے


لاہور8جولائی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کمانڈر برہان مظفر وانی کشمیر کی جدوجہد آزادی کا روشن ستارہ اور باب ہے اور کشمیری نوجوانوں کیلئے ایک بہترین آئیڈیل نوجوان ہے جس نے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ طاقت اور ظلم سے کسی قوم کو زیادہ دیر غلام نہیں بنایا جا سکتا۔ برہان مظفر وانی کی جدوجہد آزادی اور شہادت بھارت کے اس پروپیگنڈے کو غلط ثابت کرنے کے کافی ہے کہ یہ جدوجہد کشمیریوں کی تحریک نہیں بلکہ بیرونی مداخلت ہے۔ بھارت نہتے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کیلئے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہاہے جبکہ بھارت اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کو اب زیادہ دیر تک ان کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے کشمیری رہنما کمانڈر برہان مظفر وانی کی یوم شہادت کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے گزشتہ 72برس سے اقوام متحدہ کی طرف سے منظور شدہ قرار دادوں پر صرف بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عمل درآمد نہیں ہو سکا۔بھارت 7لاکھ مسلح افواج کشمیر میں رکھ کر ظلم و بربریت کے ذریعے جاری آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کررہا ہے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان، بچے بوڑھے کشمیری اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی اور بھارتی عوام کو آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے اسی طرح کشمیری مسلمانوں کو بھی اپنے حق خوداردیت کے ساتھ جینے کا حق ہے جس کیلئے وہ مسلسل 72 سال سے بھارتی فوج کا ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی امن کے ادارے کشمیر یوں کے خون پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ذکر اللہ مجاہد نے پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کریں اور امریکہ ، مودی کی یاری میں کشمیریوں کے خون ناحق کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہ کریں۔

 امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم کے دل

کشمیری مسلمان بھائیوں کیلئے دھڑکتے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس