Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

یتیم بچو ں کی تعلیم و صحت ، کھانا اور رہائش اورکفالت کرنا اعزاز ہے، مخلوق خدا کی خدمت عظیم عبادت اور انسانیت کی معراج ہے


لاہور 7جولائی 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت عظیم عبادت اور انسانیت کی معراج ہے ۔ الخدمت فاونڈیشن سینکڑوں یتیم بچو ں کی تعلیم و صحت ، کھانا اور رہائش سمیت مکمل کفالت کر رہی ہے جو اعزاز کی بات ہے ۔الخدمت فاونڈیشن شہر لاہور میں  بیسوں پروجیکٹس کی صورت میں نادار طبقات کو صحت ، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی میں مصروف عمل ہے اور اس خدمت خلق کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کیلئے 2019 ء کے اہداف کیلئے مثبت پلاننگ اور حکمت عملی سے کام کرنا ہوگا ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن لاہور کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن لاہور مغییث شاہد قریشی، ،ایم ایس ثریا عظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئر (ر)  ڈاکٹر ارشد ضیاء، ارشد جاوید، ڈاکٹر اعجاز نذیر انجنئیر ارشد مرزا، چوہدری سلیم، فاروق ناطق ، چوہدری محمد اقبال، ملک محمد منیر، محمد عظیم، عمران اکرم ، ڈاکٹر محمد اشرف، محمد انوار عالم، ذکی الدین شیخ، دانیال عابد، محمد قاسم، حسنین ، محمد حسن و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے الخدمت فاونڈیشن لاہور کے تمام عہدیداران اور ورکرز کو دن رات جاری محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ا لخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ ضرورت مندوں، مصبیت زدہ افراد اور مستحقین کیلئے خدمت خلق کے جذبے سے خدمات سرانجام دی ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کی نامور فلاحی این جی اوز اور اداروں میں الخدمت فاونڈیشن کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہےاور اسی جذبے سے آئندہ بھی اپنے اہداف کے حصول کیلئے تمام عہدیداران کو دن رات محنت کے ساتھ خدمت خلق کے کام آگے بڑھانا ہوگا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے  اجلاس میں سال 2019 کی رپورٹ اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے عہدیداران کو تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئےکہا کہ الخدمت فاونڈیشن لاہور شہر بھر میں مستحق ، نادار اور غربیوں کی فلاح و بہود کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن لاہور شہر بھر میں1400 سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے جس میں ان کی تعلیم و تربیت ، کھانا ، رہائش اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور دیگر صحت او تعلیم  سمیت تمام جاری پروجیکٹس پر بھی کام جاری ہے اور یہ سب شہر کے مخیر اور معاشرے کے اہل خیر جذبہ ایثار رکھنے والے افراد کے تعائون سے ممکن ہو رہا ہے ۔    

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس