Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستان اور افغانستان یک جان دو قالب ہیں ، افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت اور غم کا باعث ہیں ۔لیاقت بلوچ


لاہور 7جولائی 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سے افغان طلبہ اور نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے اظہار کیا کہ پاکستان افغان عوام ، طلبہ اور نوجوانوں کے لیے تحسین اور محبت والا ملک ہے ۔برطانیہ کرکٹ میچ کے موقع پر بعض افراد کا نامناسب مظاہرہ افغان عوام کی نمائندگی نہیں، یہ خاص مقاصد کے لیے بنایا گیا کام تھا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ امن پاکستان اور افغانستان کے عوام کی ترجیح اول ہے ۔ پاکستان اور افغانستان یک جان دو قالب ہیں ۔ افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت اور غم کا باعث ہیں ۔ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر مانئڈ انڈیاہے ۔ ہندوستانی قیادت او ر پالیسی ساز کشمیر اور افغانستان میں ناکام ہوئے ہیں ۔ امن کا استحکام جارحانہ عزائم کی موت ہے ۔افغانستان میں امن و استحکام ہی پاکستان کے لیے ضروری ہے ۔ مشترکہ دشمنوں کے مقابلے میں پاک افغان عوام متحد رہیں اور اسلامی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنائیں ۔ طالبان اور افغان قائدین کی امن و جمہوریت کے لیے مذاکرات کی پرامن کوششوں کو ہندوستان سبوتاژ کرنا چاہتاہے ۔جماعت اسلامی تمام فریقوں میں اسلامی بھائی چارہ کی بنیاد پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

دریں اثنا لیاقت بلوچ نے صوبہ سندھ کے قائدین محمد حسین محنتی ، عبدالحفیظ بجارانی ، حزب اللہ جھکڑو سے ملاقات میں کہاکہ جماعت اسلامی کے مہنگائی ، بے روزگاری ، آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف عوامی مارچ کامیاب ہیں ۔ کراچی میں عظیم الشان عوامی مارچ کے بعد سکھر ، حیدر آباد ، لاڑکانہ کے عوامی مارچ بھی سندھ کے عوام کے ترجمان ہوں گے ۔وفاق اور صوبوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تعلقات کا ر کمزور ہور ہے ہیں، یہ امر فیڈریشن کے لیے خطرناک ہے ۔ سندھ کے شہروں اور دیہی علاقوں میں وحدت ، یکجہتی اور اتحاد کی صاف ستھری عوامی مفادات کی سیاست جماعت اسلامی کا اہم فرض ہے ۔ کارکنان اور قیادت کلیدی کردار اداکریں گے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس