Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والی نومسلم بچی نور فاطمہ کے مسلمان ہونے پر واویلا بلاجوازاور گرفتاریاں تشویش ناک ہیں۔کاشف سعید شیخ


کراچی ( ) 07جولائی2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسلام میں جبراً مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے،اسلام ایک امن پسند اور احترام انسانیت کا درس دینے والا دین ہے،یہی وجہ ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ اقلیتی برادری کی جان ومال اوراملاک کو حفاظت حاصل ہے۔ اگر کوئی فرد اپنی مرضی ومنشا کے مطابق اسلام قبول کرے تو ملک کا آئین وقانون اس کو مکمل تحفظ دینے کا پابند ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والی نومسلم بچی نور فاطمہ کے مسلمان ہونے پر واویلا بلاجوازاور گرفتاریاں تشویش ناک ہیں،اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں اسلام وجہاد کا نام لینا جرم بنادیا گیا ہے،ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والی سابقہ پایل دیوی اور اب نور فاطمہ نے میڈیا اور عدالت میں واضح ودوٹوک بیان دیا ہے کہ وہ برضاورغبت اسلام قبول اور مقامی مسلم نوجوان سے شادی کرلی ہے، اسکے باوجود اس معاملے کو متنازعہ ،اسلام کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور گرفتاریاں ومذہبی رہنماﺅں کو حراساں کرنا افسوس ناک عمل ہے۔ٹھٹہ انتظامیہ اپنا جانبدارانہ رویہ ترک کرے۔صوبائی رہنماءنے زور دیا کہ ٹھٹہ واقعے کو بنیاد بناکر معاشرے میں انتشارو انارکی پھیلانے کا نوٹس،گرفتاریاں اور دینی ومذہبی رہنماﺅں کو حراساں کرنا بند کیا جائے۔
جماعت اسلامی سندھ کے تحت دو روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران رکینت 13 اور 14 جولائی کو قباءآڈیٹوریم میں ہوگی، اسد اللہ بھٹو،راشدنسیم، معراج الہدیٰ صدیقی، محمد حسین محنتی و دیگر خطاب کریں گے
کراچی ( ) جماعت اسلامی سندھ کے تحت دو روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران رکنیت 13 اور 14 جولائی کو قباءآڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق تربیت گاہ پہلے روز صبح 11 بجے شروع اور دوسرے روز بعد عصر اختتام پذیر ہوگی۔ کراچی تا کشمور سندھ بھر سے امیدواران رکنیت شرکت کریں گے۔ تربیت گاہ سے مرکزی نائب امراءاسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر نظام الدین میمن، انجنیئراظہار الحق، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، سید شاہد ہاشمی و دیگر دانشور و علماءکرام خطاب کریں گے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس