Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بلدیاتی الیکشن میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کرابھریں گے۔ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی 5جولائی 2019ء:امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کرابھریں گے،ہرسطح پر ذمہ داران بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کا بھرپوراندازمیں آغازکردیں ہماری خواہش ہے ہمارے امیدواروں کی زیادہ تعدادنوجوانوں پرمشتمل ہواضلاع اس حوالے سے ورکنگ مکمل کرکے امیدواران کوحتمی شکل دیں،ہرضلع میں نئے بلدیاتی نظام سے آگاہی کیلئے سیاسی امورکا شعبہ ٹریننگ ورکشاپس منعقد کرے گا جس کے ذریعے امیدواران اورتنظیمی ذمہ داران اس نظام کوسمجھ کربہتراندازمیں ورکنگ کرپائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے صو بائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک،حافظ تنویراحمد،محمدعثمان آکاش سمیت صوبائی ذمہ داران،امرائے اضلاع وارکان شوریٰ نے بھی اظہارخیال کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ شمالی پنجاب میں جماعت اسلامی کو متحرک اورمنظم کرنے میں ذمہ داران وکارکنان کااہم کردارہے تنظیمی اوردعوتی کام کی مضبوطی کے بعد ہم عوامی وسیاسی سطح پربھی مزید مضبوط ہوں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس