Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اوورسیز پاکستانیوں کا الخدمت کو جدید ایمبولینس کا عطیہ


 کراچی5جولائی 2019ء:اوور سیز پاکستانیز کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کیلیے جدید ایمبولینس کا عطیہ ،تقریب کا اہتمام ریجنل آفس کراچی میں کیا گیا جس میں اورسیز پاکستانیوں کے نمائندے میاں محمد عبدالحامد جدید ایمبولینس کی چابی الخدمت کے نائب صدر سیدمحمد یونس کے حوالے کی۔ اس موقع پرسیکرٹری جنرل الخدمت سندھ محمد شاہد،ڈپٹی سیکرٹری نسیم انصاری ،پروگرام منیجر سہیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میاں محمد عبدالحامد نے شعبہ صحت سمیت دیگر شعبوں میں الخدمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دور دراز علاقوں میں مریضوں کو فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینس کا کردار انتہائی اہم ہے ،اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کو قائل کریں گے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے الخدمت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔محمد شاہد نے انہیں بتایا کہ اندرون سندھ کے اضلاع میں 7میڈیکل کیمپ، 3اسپتال، 40ایمبولینس، 13ڈائیگنوسٹک سینٹروکلیکشن پوائنٹ،9کلینک ،46مفت طبی کیمپوں سے گزشتہ برس4لاکھ 75ہزار افراد مستفید ہوئے ، الخدمت مٹھی اسپتال میں اہل تھر کوجدید طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں،100افراد کو مفت کھانا فراہم کیاجارہاہے ،سندھ بھر میں 709یتامیٰ کی ان کے گھروں میں کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت ، ہم نصابی گرمیاں کروائی جارہی ہیں،ہالا ضلع مٹیاری میں 200یتامیٰ کوقیام ، طعام، تعلیم، صحت کی سہولیات ایک جگہ مہیا کرنے کے لیے الخدمت آغوش ہوم کی تعمیر 2020ءمیں مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں پانی مسئلہ انتہائی سنگین ہے جبکہ الخدمت کے منصوبوں سے روزانہ 2لاکھ 73ہزار افراد ، شعبہ تعلیم سے سالانہ 2784 طلبہ،بلا سود قرض اسکیم سے 83 اور سماجی خدمت سے ایک لاکھ 82ہزار افراد سالانہ مستفید ہورہے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس