Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مظلوم مسلمانوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔محمد الطاف


لاہور04 جولائی 2019ء:منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے بھارتی جارحیت اور بھارت کی جانب سے  ایل او سی پر دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے سرحدوں پر مسلسل جنگی ماحول بنارہا ہے بھارتی مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کے ذریعے ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کے ذریعہ ہی ملک میں قیام امن قائم ہوا ہے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے بلا امتیاز کاروائی جاری رکھنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے  مرکزی ذمہ داران کے ماہانہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہاکہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر اقوام متحدہ نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس لیے آواز اٹھانے کو تیار نہیں کہ یہ قتل عام مسلمانوں کا ہورہاہے،بھارت کی یہ نہیں معلوم کہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن پر مر مٹنے کے لئے تیار بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری شہدا پاکستانی پرچم کا کفن پہن کر دفن ہوتے ہیں اور کشمیریوں کی احتجاجی ریلیوں اور جلسوں میں ہر جگہ پاکستانی پرچم لہرائے جاتے نظرآتے ہیں مگر حکومت پاکستان اور مودی کے دوست کشمیریوں کے لیے ہمدردی کے دو بول بھی بولنے کے لیے تیا ر نہیں۔ اس موقع پر امین عام (سیکرٹری جنرل) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ شمشیر شاہد نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار برما، کشمیر، فلسطین  اور شام کے مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔ فلسطین غزہ میں یہودی افواج مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنارہی ہیں۔ شام، عراق، میانمار روہنگیا ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام ہورہاہے لیکن نہ مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں اور نہ او آئی سی اس کا نوٹس لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر،فلسطین،شام میں مظلوم مسلمانوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس