Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بدترمعاشی صورتحال سے کاروبار تباہ ، بے روزگاری اور جرائم میں اضافہ ہو گا ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور 4/ جولائی 2019ء:امیر جماعت اسلا می لاہو رذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی اور بدترمعاشی صورتحال سے کاروبار تباہ ، بے روزگاری اور جرائم میں اضافہ ہو گا ۔ قومی بجٹ میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی بجائے اسے آئی ایم ایف کے چنگل میں دے دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے تاجر برداری سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریز ہو گئی ہے۔ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیا گیابلکہ اس بجٹ سے مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ بجٹ کے بعد مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام بری طرح مایوسی کا شکار ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برداری قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ تاجر برداری خوشحال ہو گی تو ملک و قوم ترقی کی طرح گامزن ہو ں گے ۔ موجودہ حالات میں حکمرانوں نے کمر توڑ مہنگائی مسلط کرکے عوام کی زندگی دوبھر کردی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ملک و قوم کی دولت کو حکمرانوں کی فضول خرچیوں اور پروٹوکول پر ضائع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے تو قوم کی معاشی زندگی کا رخ قطعی طور پر تباہی کی جانب موڑ دیا ہے اور جس معاشرے میں جرائم کی شرح بڑھے گی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دیانتدار قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ

دے،ملک کو بحران سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس