Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ٹیکس بڑھنے سے کرپشن اور رشوت بڑھے گی اور ہرطرف سے آخری بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ڈاکٹرفریداحمدپراچہ


لاہور04جولائی 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ بالواسطہ ٹیکسوں کی یلغار اور کسی حکمت و تدبر کے بغیر ٹیکسوں کی بوچھاڑ سے معیشت کے سنبھلنے کے نہیں مزید بگڑنے کے خدشات ہیں ۔ٹیکس بڑھنے سے کرپشن اور رشوت بڑھے گی اور ہرطرف سے آخری بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے علماءاکیڈمی منصورہ کے تحت پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں تاجر حضرات نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ اندرونی و بیرونی قرضوں اور شاہانہ اخراجات کی دلدل میں پھنسے ہوئے اس ملک کے حالات میں حقیقی تبدیلی سود سے پاک اسلامی نظام معیشت کے نفاذ میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عین حج فلائٹس کے آغاز میں پی آئی اے نے ہوائی سفر کا کرایہ بڑھا دیا ہے جس سے پرائیویٹ حج مزید 25 ہزار روپے مہنگا ہوگیاہے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف ٹیکس ایکسپرٹ پروفیسر یحییٰ رشید نے بتایا کہ موجودہ بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا دائرہ کئی گنا بڑھا دیا گیاہے ۔ بالواسطہ ٹیکس کو ختم کرنے کی بجائے اس میں مزید اضافہ کر دیاگیاہے ۔ تاجر طبقہ کاہر طرف سے گھیراﺅ ہے ۔ انہوںنے ٹیکس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس