Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حافظ نعیم الرحمن و دیگر کی پروفیسر وقار احمد زبیری کے انتقال پر اظہار تعزیت اورنماز جنازہ میں شرکت


کراچی/3جولائی 2019ء:ملک کی ممتاز ماہر تعلیم اور ادارہ معارف اسلامی کراچی کے شعبہ تحقیق کے نگران پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد زبیری کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شاہ فیصل مسجد گلشن اقبال بلاک 6کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دین کی خدمت اورتعلیم وتدریس کے لیے وقف کردی تھی،علم و ادب اور دین وتحقیق سے والہانہ محبت تھی،انہوں نے مختلف موضوعات پر ریسرچ کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دیں،مرحوم کی ہمہ گیر خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس