Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی سندھ کے تحت دو روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران رکینت 13 اور 14 جولائی کو قباءآڈیٹوریم میں ہوگی


کراچی 2جولائی 2019ء: جماعت اسلامی سندھ کے تحت دو روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران رکنیت 13 اور 14 جولائی کو قباءآڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق تربیت گاہ پہلے روز صبح 11 بجے شروع اور دوسرے روز بعد عصر اختتام پذیر ہوگی۔ کراچی تا کشمور سندھ بھر سے امیدواران رکنیت شرکت کریں گے۔ تربیت گاہ سے مرکزی نائب امراءاسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر نظام الدین میمن، اظہار الحق، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، سید شاہد ہاشمی و دیگر دانشور و علماءکرام خطاب کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس