Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنا چاہئے


کراچی02 جولائی 2019 درگاہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین پیرخواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنا چاہئے خاص طور پر اس حوالے سے دینی جماعتوں کو میدان عمل میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان ہی ہماری شناخت ہے اسی کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت میں ہی ہماری بقاءہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ، نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز،عبدالغفارعمر، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، این ایل ایف سندھ کے صدر سیدنظام الدین شاہ و دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مخالف فورسز اکٹھی اور اسلام و ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہو چکی ہیں۔ اس وقت ملک بحران سے دوچار ہے جس کا دشمن قوتیں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔ اس لئے آج وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے معمولی معمولی اختلافات کو بھلا کر سنجیدگی کا مظاہرہ، اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ باب الاسلام اور صوفیوں، بزرگوں اور اولیائے اللہ کی سرزمین ہے جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور اللہ سے جڑنے کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کروڑوں لوگ ان درباروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ جماعت اسلامی کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے عام افراد کی طرح ان کروڑوں لوگوں تک بھی اپنی دعوت و پیغام پہنچائے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہاکہ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی اورملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے،جماعت اسلامی اس وقت ایک طرف مہنگائی اورظلم وناانصافیوں کے ماری عوام کے حقوق کے لیے میدان عمل میں تو دوسری طرف اسلام کے غلبہ کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے پیرمحبوب کوریجہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس