Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی اور خوشحال پاکستان کا قیام اللہ اور رسول کے احکامات کی بجا آواری سے ہی ممکن ہے۔ ذکراللہ مجاہد


لاہوریکم جولائی 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی غلبہ دین اور ملک میں نظام ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ہماری تمام تر جدوجہد کا مقصد امت مسلمہ کو انہی مقاصد کے لیے دوبارہ منظم اور متحد کرنا ہے جن مقاصد کیلئے  رسول اللہ ﷺ نے اسے اللہ کے حکم کے مطابق صحابہ اکرام کو کھڑا کیا تھا ا ور اس جدوجہد میں وہی طریق کار اختیار کیا جائے جس طریق کار کے مطابق حضور ﷺ مدینہ کی ریاست کو تشکیل دیا۔ اسلامی اور خوشحال پاکستان کا قیام اللہ اور رسول کے احکامات کی بجا آواری سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے زون 158 گڑھی شاہو کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور حفیظ اعوان میاں طاہر عزیز، احمد رضا بٹ احسان اللہ تبسم و دیگر قائدین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کوا سلامی انقلاب کے غلبے کی جدوجہد میں ہمہ وقت مصروف رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے اجتماعات، دروس قرآن و حدیث اور شب بیداریاں ہماری تحریک کا بنیادی حصہ ہے۔ جماعت اسلامی کی دعوت کا مقصد بندوں کو بندوں کے ظلم سے نجات دلا کر اسلام کے نظام عدل و انصاف کو قائم کرنے کی دعوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت کا مقصد اللہ اور رسول کے احکامات کی تکمیل کے ذریعے معاشرے میں اسلامی انقلاب برپا کرنا ہے۔ کارکنان اور ورکرز اپنے قول وفعل سے محب وطن شہری اور اللہ رسول کے داعی بن کر زندگی گزاریں لوگوں کو اللہ اور رسول کے نظام کی طرف ترغیب دین تاکہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے راہ ہمنوار ہو۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے ذریعے مخلوق خدا کی بھلائی چاہنے والے دنیا

اور آخرت میں کامیابیاں سمیٹیں گے یہ اللہ تعالی ٰ کا اپنے بندوں سے وعدہ ہے۔                                                                                                             

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس