Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عددی اکثریت کی بنیاد پر بجٹ کی منظوری کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔محمد حسین محنتی


کرا چی/جھڈو 29جون 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت نے عددی اکثریت کی بنیاد پر حالیہ بجٹ منظور تو کرالیا مگراس کا خمیازہ آئندہ دنوں عوام کو ہی بھگتنا پڑے گا، جماعت اسلامی مظلوم عوام کی ترجمان بن کرمہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف اپنی جدوجھد جاری رکھے گی، اتوار کو کراچی میں سینٹر سراج الحق کی قیادت میں عوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑے ہی جس کے ذریعی حکومت پر دباﺅ ڈالیں گے وہ ملک کو سودی نظام معیشت اور آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد اور عوام کو ریلیف دے ، عوام پر ثیکسوں کی بھرمار سے اتنا بوجھ نہ ڈالا جائے کہ جو ان کی برداشت سے باہر ہو۔ جمعیت تحریک اسلامی کی نرسری اور لیڈر شپ کی کی تیاری و ٹرینگ کا ادارہ ہے .جمعیت نوجوانوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ کامیاب زندگی گذارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے تاکہ ایک طالبعلم اچھا ڈاکٹر و انجنیئر کے ساتھ اچھا مسلمان و باعمل انسان بن سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھڈومیں جماعت اسلامی کے اجتماع ارکان اور اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص ڈویڑن کی سہ روزہ تربیت گاہ سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔. ضلعی نائب امیر ڈاکٹر شمشاد قائم خانی مقامی امیر عابدالرحمان اور سکریٹری اطلاعات مجاھدچنا بھی موجود تھے جبکہ جمعیت کی تربیت گاہ سے صوبائی ناظم اسد قریشی ڈویڑنل ناظم منصورالرحمان نے بھی خطاب کیا. انہوں نے کہاکہ آج دورجدید اور شیطانی تہذیب کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنے مقصد زندگی سے ہٹاکر بے مقصد اور بے راہ روی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جمعیت شیطان اور شیطانی قوتوں کے خلاف ایک بڑا محاذ ہے، حق و باطل کا معرکہ شروع دن سے جاری ہے مگر فتح ہمیشہ حق کی ہوگی. صوبائی امیر نے کہاکہ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں.دریں اثناءانہوں جے آئی یوتھ کی کلین و گرین سندھ کے تحت پودے بھی لگائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس