Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت پاکستان ترکی حکومت کے ساتھ مل کر عالمی عدالت میں ڈاکٹر محمد مرسی کی شہادت کی تحقیقات کیلئے مدعی بن کر مقدمہ دائر کرے


فیصل آباد29جون 2019ء:جے آئی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنان خاں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی عدالت میں ڈاکٹر محمد مرسی کی شہادت کی تحقیقات کیلئے مدعی بن کر مقدمہ دائر کرے۔ ڈاکٹر محمد مرسی کی جیل میں وفات پر خدشات کااظہار کیا جارہا ہے کہ انہیں سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت قتل کیا گیا ہے، ترکی کی حکومت کے ساتھ مل کر یہ مقدمہ لڑا جائے۔ڈاکٹر محمد مرسی مصر کی تاریخ کے پہلے منتخب صدر تھے جنہیں ڈکٹیٹر سیسی نے اپنا فرعونی تسلط قائم رکھنے کیلئے جیل کے اندر شہید کروایا۔بزدل ڈکٹیٹر مرسی کی لاش سے بھی خوفزدہ ہے۔زندہ مرسی سیسی کیلئے اتنا خطرناک نہیں تھا جتنا شہادت کے بعد ہوگیا ہے۔محمد مرسی کو سیسی نے اسرائیل کی ایما پر قتل کروایا ہے خود سیسی میں اتنی جرأت نہیں تھی کہ وہ ڈاکٹر محمد مرسی کو قتل کرواتا۔نیتن یاہو نے خود اس کا اعتراف کیا تھا کہ ڈاکٹر محمد مرسی بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضہ کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔مرسی کی شہادت جنرل سیسی کی موت ہے۔مصر کے فرعونوں نے اپنی جھوٹی خدائی کو قائم رکھنے کیلئے ہمیشہ شیروں کو مروایا ہے۔دنیا بھر میں امت مسلمہ کو دجالی تہذیب کاچیلنج درپیش ہے،ہمارے نوجوانوں کا اسلام اور قرآن کی طرف بڑھتا ہوا رجحان دیکھ کر یہ دجالی تہذیب خوفزدہ ہے۔دشمن کی سازش ہے کہ ان کو تشدد کی سیاست کی طرف دھکیل دے لیکن دنیا بھر کی اسلامی تحریکیں پر امن رہتے ہوئے جمہوری انداز اور عوامی تائید سے آگے بڑھ رہی ہیں،ان شاء اللہ وہ وقت اب دور نہیں جب یہ دجالی تہذیب شکست کھائے گی اور دنیا بھر میں لا الہ الا اللہ کا نظام غالب ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس