Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نریند رمودی بھارت میں مسلمانوں کو جبراً ہندو نہ بننے پر درختوں سے باندھ کر بے دردی سے شہید کروا رہا ہے۔میاں اجمل حسین،یوسف گل


 

فیصل آباد29جون2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ نریند رمودی بھارت میں مسلمانوں کو جبراً ہندو نہ بننے پر درختوں سے باندھ کر بے دردی سے شہید کروا رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے اندر روزانہ کشمیریوں کے لاشے گر رہے ہیں،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکر ہے نریندر مودی مجبور کررہا ہے کہ آزادکشمیر اور مہاجرین سیز فائر لائن کو توڑ کر اپنے بھائیوں کی عملی مدد کریں۔ رہنماﺅں نظام کی اصلاح ہمارا ہدف ہے چہرے نہیں نظام بدلنے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے لیے امید کی واحد کرن ہے تمام نظام اور پارٹیاں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جماعت اسلامی نے کوشش کی ہے کہ خیر کا کام کرنے والوں کے ساتھ تعاون کیا جائے اور مسائل کی نشان دہی کی جائے جماعت اسلامی تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی ہم اصلاح چاہتے ہیں نظام کی بہتری چاہتے ہیں میرٹ اور عدل و انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں ظلم کرپشن نا انصافی اور اقرباپروری کے خلاف جہاد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن وارڈ کی سطح تک موثر تنظیم قائم کریں لوگوں کو جماعت میں شامل کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں۔

 

نااہل حکمرانوں نے اپنی نااہلی کی بدولت ملکی معیشت کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔عبدالستاربیگا،چوہدری نویداسلم

 

فیصل آباد29جون 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرعبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چوہدری نویداسلم نے کہاہے کہ ضروریات زندگی کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری،پٹرول ،گیس اوربجلی کی قیمتوں   میں آئے روز کے اضافہ نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے،انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوںنے اپنی نااہلی کی بدولت ملکی معیشت کو داﺅ پر لگا دیا ہے، حکومتی عوام دشمن پالیسیاں آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہیں،ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دھانے پرپہنچ چکی ہے مزدوراورمحنت کش کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جماعت اسلامی ملک کو اس معاشی بحران سے نکالنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے معاشرے کے موثر افرادسے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کا بھرپورساتھ دیںتاکہ کرپشن فری پاکستان اورخوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس