Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ارکان کی آراء کی روشنی میں محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مقرر کردیئے گئے


لاہور 27جون2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے صوبہ وسطی پنجاب کے ارکان کی آراءکی روشنی میں محمد جاوید قصوری کو امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مقرر کیاہے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصرشریف کے مطابق امیر العظیم کو مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیے جانے کے بعد صوبہ وسطی پنجاب کے امیر کا منصب خالی تھا جس پر دستور جماعت کی دفعہ 40 کے تحت دوبارہ صوبہ کے ارکان سے آراءطلب کی گئیں جن کو ملحوظ رکھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آئندہ مدت 27 جون 2019 ءسے 31اکتوبر 2021 ءتک کے لیے محمد جاوید قصوری کو امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مقرر کیا ہے۔محمد جاوید قصوری اس سے پہلے جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کے نائب امیر اور جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ کی ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس