Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے زیراہتمام ملائشیا میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ ویمن کانفرنس کاانعقاد


کلنتان/ملائشیا 26جون 2019ء:انٹر نیشنل یونین کے تحت ملائیشیا کے شہر کلنتان میں ہونے والی مسلم خواتین کی عالمی کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کی وفد میں ڈاکٹر رخسانہ جبیں صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ڈائریکٹر امور خارجہ، چئیرپرسن IMWU, ڈاکٹر شگفہ عمر چئیرپرسن IMWU ایشیا ریجن، ڈاکٹر زیتون، عائشہ مرغوب شامل ہیں۔کانفرنس میں  18 ممالک سے آئے ہوئے  مسلم خواتین کے 55 وفود نے  شرکت کی۔کانفرنس کا عنوان ”Khadija as Honourable as“رکھا گیا ہے۔اس موقع پر  مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی پر سیدہ خدیجہ ایوارڈ دیے گئے۔انٹرنیشنل مسلم ویمن لیڈر شپ ایوارڈ جماعت اسلامی کی ڈائریکٹر امور خارجہ اور چئیر پرسن انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو دیا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے پر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا کہنا تھا  کہ جماعت اسلامی نے قدم قدم پر ان کا حوصلہ بڑھایا اور تربیت کی یہ ایوارڈ ہم سب کے لیے اعزاز ہے۔سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی نے اس موقع پر  ڈاکٹر سمیحہ راحیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ صرف فرد کے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور پوری جماعت اسلامی کے لیے بھی اعزاز ہے۔ تقریب کی خاص بات کہ تمام شرکاء میں سیدہ خدیجہ ؓ کی یاد میں  اور ایک خاندان کی علامت  کے طور پر  پودے تقسیم کئیے گئے،  جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے  والی خواتین کو بھی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ کے ساتھ پودے بھی دیئے گئے۔کانفرنس سے قبل اسپیکر کلنتان اسمبلی عبداللہ یعقوب ڈپٹی اسپیکرعبد الفتاح محمود اور IMWU ملائشیا چیپٹر کی سیکریٹری الحاجہ ممتاز محمد ناوی نے کلنتان اسمبلی میں  مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود کو استقبالیہ دیا۔جس میں پاکستانی وفد  سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کی قیادت میں شریک ہوا۔ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے بحیثیت صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر سووینئیرز کا تبادلہ کیا گیا جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے سووئینئیر سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے پیش کیا۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس