Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکمران غریب اور مزدور طبقات کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے ذریعے ان کا خون نچوڑ ر ہے ہیں۔


لاہور26/جون 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست، ملک وقوم کی قوت اور معاشرے کی شان ہے ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔موجودہ وفاقی بجٹ میں مزدور طبقات کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔این ایل ایف مزدورں کی نمائندہ تنظیم ہے جو مزدوروں کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں پی ٹی سی ایل ریفرنڈم میں نیشنل لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ پی ٹی سی ایل یونین اور میٹروپولٹین کارپوریشن کی یونین انصاف گروپ کے اعزاز میں ہونے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب مرکزی صدر این ایل ایف شمس الرحمن سواتی، پی ٹی سی ایل یونین کے رہنما حافظ لطف اللہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے رہنما گل نواز خان، میاں سرور، غلام صابر بٹ، سمیع اللہ خان، سی بی اے لاہور کے رہنما چوہدری محمود الاحد، مشتاق بھٹی سمیت مزدورں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائدین نے مزید کہا کہ  ہمارے حکمران مزدوروں کے حقوق اور ان کے بچوں کی تعلیم و صحت کی بات تو کرتے لیکن عملی طور پر ان سے دو وقت کی روٹی تک چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ مایوس ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے سیاسی رہنما ان کی یومیہ اجرت مختص کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کر سکے تو وہ مزدوروں کو ان کے حقوق کیسے دلوائیں گے۔این ایل ایف مزدورں کی نمائندہ تنظیم ہے جو مزدوروں کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ میں مزدور طبقات کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات غریب اور متوسط طبقہ پر مہنگائی کی صورت میں پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی عدم فراہمی اور اشیاء ضروریہ کا غریبوں کی پہنچ سے دور ہونا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لاہور شہر ہو یا ملک بھر کا قریہ قریہ کئی افراد کھلے آسمان کے نیچے فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں فاقوں اورغربت کی وجہ سے چلتے پھرتے انسان لاش کی مانند جینے پر مجبور ہیں جبکہ ہمارے ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندے لاکھوں کی تنخوائیں لینے والے غربیوں کا درد سمجھنے سے قاصر ہیں۔قوم کے دکھوں کا مداوا صرف اور صرف محب وطن اور دیانتدار قیادت ہی کرسکتی ہے ۔ تقریب کے احتتام میں سی بی اے لاہور کے چیئرمین و ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد نے تمام آنے والے عہدیداران، کارکنان اور ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل ریفرنڈم میں نیشنل لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ پی ٹی سی ایل یونین اور میٹروپولٹین کارپوریشن کی یونین انصاف گروپ کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس