Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ستر سال سے اشرافیہ اپنا کھیل کھیل رہی ہے، غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ۔شمس الرحمن سواتی


 

لاہور 23جون2019ء:نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیاہے ۔ محنت کش مہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔ 2019 ءکو این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے طور پر منعقد کیا جائے گا ۔ کراچی میں انٹر نیشنل لیبر کانفرنس منقد کی جائے گی ۔ یہ بات انہوںنے منصورہ میں این ایل ایف کی دورہ مجلس عاملہ کے اجلاس کے آخری دن اپنے اختتامی خطاب میں کہی ۔ اس موقع پر این ایل ایف کے مرکزی چیئرمین سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ ، این ایل ایف کے نو منتخب سیکرٹری جنرل شاہد ایوب خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر این ایل ایف پنجاب کے تین صوبائی صدور کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا عاشق خان کو شمالی پنجاب کے صدر ، مرزا عیسیٰ جنوبی پنجاب کے صدر اور تجمل حسین کو وسطی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ۔

شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ستر سال سے اس ملک میں اشرافیہ اپنا کھیل کھیل رہی ہے ۔ غریب عوام مزدوروں اور کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ۔ ملک میں چھ کروڑ سے زائد محنت کش طبقہ بنیادی حقوق سے محروم ہے ۔ استحصالی نظام کی پشت پر عالمی ادار ے کھڑے ہوئے ہیں اور عوام کا خون چوسا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں محنت کش طبقہ ہی تبدیلی لائے گا اور اس ملک کو لوٹنے والوں اور قومی اداروں کو تباہ کرنے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ این ایل ایف ایک کروڑ منظم اور غیر منظم محنت کشوں کو اپنے پلیٹ فارم پر جمع کر رہی ہے اور آنے والے حالات میں محنت کش طبقہ ہی فیصلہ کن کردار ادا کر ے گا ۔ این ایل ایف پاکستان کی سب سے بڑی مزدو ر فیڈریشن ہے ۔ این ایل ایف کے ذمہ داران اور کارکنان مہنگائی و غربت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک میں بھر پور حصہ لے گی ۔

حافظ سلمان بٹ نے کہاکہ محنت کش طبقہ جب بیدار ہو جائے گا تو پورا پاکستان بیدار ہو جائے گا ۔ ہمیں اپنے دوست اور دشمن کی تمیز کرنا ہے اور دیانتدا ر قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر این ایل ایف کے جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا ۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس