Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دکھی انسانیت کی خدمت ہی دنیا و آخر ت کی کامیاب کی ضمانت ہے ۔ عبدالعزیزعابد


لاہور23جون 2019ء: صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی دنیا و آخر ت کی کامیاب کی ضمانت ہے ۔الخدمت فائونڈیشن لاہور شہر بھر میں خدمت کے کام عبادت سمجھ کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مغیث شاہد قریشی، انجینئر احمد حماد رشید، ڈاکٹر نخبت اللہ اعوان، چوھدری سلیم اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔  اجلاس میں کیے گئے فیصلے،1500 سو یتیم بچوں ہیپاٹائٹس کی مفت ہیلتھ سکریننگ کی جائے گی۔ غریب آبادیوں میں 20 فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ 30مستحق معذوروں میں فری ویل چیئر تقسیم کی جائیں گی،سٹریٹ چلڈرن سکولز ریر تعلیم بچوں میں فری کتابیں، یونیفارم تقسیم کی جائیں گی۔اجلاس میں کیے گئے فیصلے،600 بیوہ خواتین میں ماھانہ راشن تقسیم کیا جائے گا۔600 بیوہ خواتین میں ماہانہ راشن تقسیم کیا

جائے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس