Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی مارچ حکمرانوںکی غلط پالیسیوں کے خلاف عوامی نفرت کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ رانا طٰہٰ خاں


فیصل آباد22 جون 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے امیرراناطٰہٰ خاں ،جنرل سیکرٹری میاںعتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانور اوردیگرنے کہا ہے کہ آج مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی مارچ حکمرانوںکی غلط پالیسیوں کے خلاف عوامی نفرت کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،پی پی 113سے ہریونین کونسل سے عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کےلئے مکمل لائحہ عمل مرتب کرلیاگیاہے ،ہرسطح کے ذمہ داران اپنے اپنے قافلوںکی قیادت میں شام 4بجے چنیوٹ بازارپہنچیں گے اورعوامی مارچ میں شرکت کریں گے ،انہوں نے کہاکہ امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق کی قیادت میں ہونے والامارچ عوام کی امنگوں کاترجمان ہے،عوامی مہنگائی اوربے روزگاری کے ہاتھوں خودکشیوںپرمجبورہیں جبکہ حکمران سب اچھا کاراگ الاپ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرعوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں توجماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔

جماعت اسلامی حلقہ پی پی 117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرارنے کہا ہے کہ پی پی117سے کارکنان اورعوام کی بھاری تعداد آج شام 4بجے چنیوٹ بازارسے گھنٹہ گھرتک ہونے والے عوامی مارچ میں شرکت کرے گی ۔جس کی بھرپورتیاری کرلی گی ہے ۔رہنماﺅں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوںکے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی مارچ مہنگائی سے پسی عوام کی ترجمانی کرے گا،تمام حلقے سے کارکنان جلوسوںاورقافلوںکی شکل میں 4بجے چنیوٹ بازارپہنچ کر مردقلندرسراج الحق کی قیادت میں حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہارکریں گے۔عمران رشیدنے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی حکومت اقتدارمیں آئی ہے عوام کاجینادوبھرہوچکاہے،بے روزگاری،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،معاشی بحران نے غریب مزدوروںکوبھیک مانگنے پرمجبورکردیاہے،عام آدمی پریشان اوروزراءاورحکومتی مشیرموج میں ہیں،یوں محسوس ہوتاہے جیسے پاکستان پرکسی عوام دشمن اورملک دشمن قوت نے قبضہ کرلیاہے جس کامقصد عوام کوبھوکے مارنے کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی مارچ حکمرانوںکونشان عبرت بنانے کےلئے ہوگا۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس