Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بچوں کو نماز اور مسجد سے وابستہ کرنا عظیم کام ہے۔ 40 دن تک نماز فجر باجماعت ادا کرنے والے چھوٹے بچوں میں انعامی مقابلہ


لاہور22جون 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بچوں کو نماز اور مسجد سے وابستہ کرنا عظیم کام ہے۔ والدین بچوں کو مسلسل نماز سے وابستگی کی کوشش جاری رکھیں۔ایسے پروگرامز کے انعقاد سے معاشرتی برائیوں اور خرابیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے ایسے ماحول کے قیام سے بچے اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہونے سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ شمالی لاہور کے زیر اہتمام زون 147 میں 40 دن تک نماز فجر باجماعت ادا کرنے والے چھوٹے بچوں میں دلچسپ انعامی مقابلہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد شوکت امیر علاقہ شمالی جماعت اسلامی لاہور، عبدالعزیز عابد ڈپٹی سیکرٹری
 جماعت اسلامی لاہور، امراء زونز ابوبکر، مقدس علیم قریشی سمیت زاہد شباب بٹ، سیف الرحمن، حافظ انعام حافظ عمران الحق، سطوت کلیم و دیگر قائدین نے شرکت کی۔
 ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اللہ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔ تقریب کے اہتمام میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے پروگرام میں زون 144 کے عہدیداران کی شانددار کاوش پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تقریبات کے انعقاد سے معاشرے اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی راہ کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی اور خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں اللہ اور رسول کے احکامات کی بجا آواری لائیں۔ تقریب میں ان 50 سے زائد بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جنہوں نے نماز فجر میں باجماعت شریک ہوتے رہے۔ 19 بچوں کو  40 دن تک مسلسل باجماعت نماز پر سائیکلوں کا تحفہ دیا گیا دیگر بچوں میں بھی قیمتی
انعامات تقسیم کیے گئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس