Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آئی ایم ڈبلیو یو کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے دردانہ صدیقی کی قیادت میں وفد ملائیشیا روانہ


کراچی21جون 2019ء: انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے تحت ملائشیا کے صوبہ کلنتان میں خواتین کانفرنس اور IMWU کی کونسل آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا وفد سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کی قیادت میں نو روزہ دورے پر ملائشیا روانہ ہوگیا۔ وفد میں ڈاکٹر رخسانہ جبین،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور شگفتہ عمر بھی شامل ہیں۔ دردانہ صدیقی اور وفد کے دیگر ممبران انٹرنیشنل مسلم کانفرنس بعنوان  ”یوم حضرت خدیج? الکبریٰ“میں شرکت اور مقالہ پیش کریں گی۔ بعد ازاں صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر سمیحہ راحیل کی زیر صدارت IMWU کی کونسل آف ٹرسٹیز کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان سے ممبرز کونسل آف ٹرسٹیز دردانہ صدیقی،ڈاکٹر رخسانہ جبین اور ایشین ریجن کی صدر شگفتہ عمر بھی شریک ہونگی۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ ملائشیا کے صوبے کلنتان کی حکومت نے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی خدمات پر انہیں انٹرنیشنل مسلم ویمن لیڈر شپ  ایوارڈ 2019 کے لئے  منتخب کیا گیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس