Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

صدرمرسی کی شہادت سے عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا۔ذکراللہ مجاہد


لاہور20جون 2019ء: امیرجماعت اسلامی لاہورذکراللہ مجاہد نے مصر کے پہلے منتخب عوامی صدر محمد مرسی کی کمرہ عدالت میں موت پر گہرے دکھ کااظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ اوراسرائیل کی خوشنودی کے لیے منتخب جمہوری صدرمرسی کاتختہ الٹ کراور انہیں قید و بند میںرکھ کربدترین تشدد کا نشانہ بنانے والاڈکٹیٹر جنرل سیسی پوری امت مسلمہ کامجرم ہے۔ صدر مرسی ایک عظیم انسان ہونے کے ساتھ انجنئیر، پی ایچ دی ، ناساکے سائنس دان اور حافظ قرآن تھے مگر ان کا جرم ایک سچا مسلمان ہوناٹھہرا۔ انہوں نے اپنے عرصہ صدارت میںصرف ایک سال میں ہی مصر اورعالم اسلام کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کیے ۔ جس سے دنیا بھر کی لادینی قوتوں   میں تشویش کی لہر دوڑ گئ اورپھر عالمی سازش ک تحت مصر کی عوامی حکومت کوختم کرکے ڈکٹیٹر جنرل سیسی کومصر کی عوام پر مسلط کردیاگیا۔ انہوں کہا کہ مصر کی عوام پر ظلم وجبر اورڈاکٹرمرسی کی شہادت  سیسی حکومت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے۔ لوگوں کوآوازدبا کرزیادہ دیر غلام نہیں بنایاجاسکتا۔جنرل سیسی نے مصری عوام پر ظلم و بربریت کر کے مصر کے فرعونوں کی یاد تازہ کردی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس