Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دنیا پر ست ، مفاد پرست اور نفس پرست کبھی انسانیت کو سکھ اور چین نہیں دے سکتے ۔راشدنسیم


لاہور 19جون 2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے منصورہ میں جاری پانچ روزہ مرکزی تربیت گا ہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا پر ست ، مفاد پرست اور نفس پرست کبھی انسانیت کو سکھ اور چین نہیں دے سکتے ۔ دنیا بھر میں عدالتیں غلام ہیں ۔ مصر ہو یا بنگلہ دیش ، عدالتوں کی کارکردگی دنیا کے سامنے ہے جو جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے والوں کو اقتدار سے ہٹا کر ان کا عدالتی قتل کر رہی ہیں ان عدالتوں نے ڈکٹیٹروں اور امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں ۔ راشد نسیم نے کہاکہ محمد مرسی ایک جمہوری طور پر منتخب صدر تھے ۔ فوجی بوٹوں کے ذریعے مصر کی جمہوریت کا پتہ صاف کیا گیا اور عدالت گردی کے ذریعے انہیں چار مرتبہ موت کی سزا سنادی گئی لیکن امریکہ کی قیادت میں ساری مغربی اور نام نہاد جمہوری دنیا کو سانپ سونگھ گیاہے ۔ راشد نسیم نے کہاکہ مصر کے عوام اور خاص طور پر اخوان المسلمون پر ظلم و جبر کے لیے جنرل سیسی کو استعماری قوتوں کی درپردہ حمایت حاصل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری عدالتوں کو بھی اپنے فیصلوں کے ذریعے اپنی آزادی کا ثبوت دینا ہوگا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس