Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی پاکستان کا قومی بجٹ سیمنار19جون کو اسلام آباد میں ہوگا، بجٹ کے حوالے سے متبادل تجاویز پیش کی جائیں گی ۔قیصر شریف


 لاہور 18جون 2019ء:جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کے لیے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کیا ہے جس میں سارا زور ٹیکس اور اشیاءکی قیمتیں بڑھانے پر دیا گیا ہے۔بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ۔جو خود معاشی افلاطوں کی سمجھ میں بھی نہیں آرہا۔قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کا قومی بجٹ سیمنار 19جون بروز بدھ دوپہر ساڑھے تین بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے۔سیمنار سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،ماہر معیشت ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی ،سابق وی سی بی آئی ڈی ای ڈاکٹر اسد زمان،ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن،چوہدری نثار احمد ،ڈاکٹر محمد افضل ،محمد عامر اور دیگر خطاب کریں گے۔سیمنار میںبجٹ کے حوالے سے متبادل تجاویز پیش کی جائیں گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس