Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عالم اسلام اور اسلامی تحاریک کے لئے آج کا دن بہت غمناک ہے، مرسی اور اہل خانہ کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں


کراچی 18جون2019ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری  جنرل دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ مجاہد الاخوان، غازی مصر سابق صدرڈاکٹر محمد مرسی کا کمرہ عدالت میں انتقال محض رحلت نہیں، بلکہ یہ انسانیت، جمہوریت اور مصر کے اکثریتی عوام کے حق رائے دہی کا قتل ہے۔ یہ ایک مجاہد کی شہادت ہے جس کی پوری زندگی اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے وقف تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر حافظ محمد مرسی کے غاصب آمر جنرل سیسی کی قید میں رحلت پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کارکنان اور ذمہ داران کو تاکید کی کہ تمام اجتماعات،قرآن کلاسز، ادارہ جات میں پروگرامات میں ان کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے اہلخانہ کے مثالی صبر پر استقامت کی دعا کا اہتمام کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام اور اسلامی تحاریک کے لئے آج کا دن بہت غمناک ہے، محمد مرسی شہیداسلام کی نشاۃ ثانیہ کا استعارہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین جہاں بیگم صدر مرسی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے وہیں مجاہد اسلام کی رہ خدا میں استقامت پر رشک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک اس وقت عالم اسلام صدر محمد مرسی کے پراسرار انتقال پر ہونے والے نقصان کے صدمے میں نڈھال ہے لیکن انسانیت، جمہوریت اور اسلام کے دشمن یاد رکھیں کہ دنیا میں خیر اور امن غالب آکر رہے گا اور ظالم اور ظلم اس دنیا سے ایک دن ضرور ختم ہوکر رہیں گے۔ ان شاء اللہ

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس